ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر پر گھمسان، عمر عبداللہ بولے شاباش مودی صاحب، 56 انچ کا سینہ فیل ہو گیا

جموں و کشمیر پر گھمسان، عمر عبداللہ بولے شاباش مودی صاحب، 56 انچ کا سینہ فیل ہو گیا

Mon, 11 Mar 2019 23:48:35    S.O. News Service

نئی دہلی،11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہ کرنے کے مسئلے پر سیاسی گھمسان شروع ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر سوال کھڑا کیا ہے اور اس کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کر کہاکہ جموں و کشمیر میں وقت پر اسمبلی انتخابات کرانے میں ناکامی کو دیکھتے ہوئے میں نے کچھ دنوں پہلے بنائی گئی اپنے ٹیویٹ کودوبارہ ٹیوٹ کر رہا ہوں۔پی ایم مودی نے پاکستان، دہشت گردوں اور حریت کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔ شاباش مودی صاحب... 56 انچ کا سینہ فیل ہو گیا۔این سی لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان مخالف قوتوں کے سامنے مودی کاایک دم سے گھٹنے ٹیک دینا بہت شرمناہے۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ بالاکوٹ اور اری پی ایم مودی کی طرف سے قومی سلامتی کے معاملے سنبھالنے کی علامت نہیں ہیں، بلکہ جموں و کشمیر ہے۔دوسری طرف، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ جموں کشمیر میں صرف لوک سبھا انتخابات کرانے کا فیصلہ حکومت ہند کی غلط سوچ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ عوام کو حکومت نہیں منتخب کرنے دینا جمہوریت کے اصول کے خلاف ہے۔کانگریس کی جموں و کشمیر یونٹ نے بھی الزام لگایا کہ مرکز کی طرف سے حالات کو ٹھیک طریقے سے نہیں سنبھال پانے کی وجہ سے ریاست میں اسمبلی انتخابات ٹال دیاگیا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر جی اے میر نے ایک بیان میں کہا کہ حالات کو لے کر مرکز کی جانب سے کئے جانے والے بڑے بڑے دعووں کی پول کھل چکی ہے۔مرکز نے خود ہی مان لیا ہے کہ حالات قابو سے باہر ہیں اور ماحول ایک ساتھ انتخابات کرانے کے قابل نہیں ہے۔


Share: